What's new

اڈیالہ جیل میں 8 کمرے چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، ذرائع

FOOLS_NIGHTMARE

ELITE MEMBER
Joined
Sep 26, 2018
Messages
18,063
Reaction score
12
Country
United Kingdom
Location
United Kingdom
1698864398498.png

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولتوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق جیل میں 8 کمرے ان کے زیر استعمال ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے کھانے اور علاج کیلئے 9 ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 ٹی وی چینل دکھائے جاتے ہیں، ہر گھنٹے بعد چینل تبدیل کر دیا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بیڈ، میٹرس اور اخبار کی سہولت بھی دی گئی ہے، ورزش کرنے کیلئے سائیکل اور لوہے کا راڈ بھی لگایا گیا ہے، جیل میں واک کرنے کے لیے 20 فٹ کا صحن بھی موجود ہے۔

اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی چیئرمین کو کھانا پکانے کے لیے باورچی دیا گیا ہے، عام قیدیوں کا کھانا انہیں نہیں دیا جاتا، چیئرمین پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق بھی کھانا پکا کر دیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی کے اکاؤنٹ سے کھانے پکانے کی اشیاء باہر سے منگوائی جاتی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کیلئے باہر سے پکا ہوا کھانا دینے کی اجازت نہیں۔
 
Lohay ka raad? WTF....sounds more like GEO and Nani's fantasies...
 

Latest posts

Back
Top Bottom