What's new

TTP distributed Pamphlets in District Hangu pk 42

smstahir

FULL MEMBER
Joined
Jul 24, 2013
Messages
128
Reaction score
1
Country
Pakistan
Location
Pakistan
ہنگو: کالعدم تحریک طالبان نے دھمکی دی ہے کہ جمہوریت کفر ہے ،جو بھی مرد22 اگست کوپی کے 42 کی پولنگ میں حصہ لینے کیلیے گیا اسے قتل اورووٹنگ میں حصہ لینے والی خاتون کو اغواکرکے ذبح کر دیں گے۔
جس گائوں نے انتخابی عمل میں حصہ لیااسے بموں سے اڑادیا جائے گا،ہم ایک ایک شخص کو نوٹ کرینگے ‘ عوام اپنی جان ومال کی حفاظت کیلیے انتخابی عمل کابائیکاٹ کریں۔منگل کوکالعدم تحریک طالبان کے نام سے ہنگو میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے جن میں عوام کوانتخابی بائیکاٹ کاانتباہ کرتے ہوئے دھمکی دی گئی ہے کہ وہ 22 اگست کو پولنگ کیلیے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

طالبان کی جانب سے پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم تحصیل ہنگو کے تمام مسلمانوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ جمہوری نظام کفرہے اور عوام اس سے دورر ہیں، پمفلٹ میں کہا گیاہے کہ جو بھی مرد22 اگست کوپی کے 42 کی پولنگ میں حصہ لینے کیلیے گیااسے قتل اورووٹنگ میں حصہ لینے والی خاتون کو اغواکے بعد ذبح کر دیا جائے گا۔

source کسی خاتون نے ووٹ ڈالا تو اغوا کرکے ذبØ* کردینگے، طالبان – ایکسپریسس اردو
 

Latest posts

Back
Top Bottom